National News

ہانگ کانگ میں احتجاج سے متعلق گانوں پر پابندی

ہانگ کانگ میں احتجاج سے متعلق گانوں پر پابندی

انٹرنیشنل ڈیسک: ہانگ کانگ کی ایک اپیل کورٹ نے بدھ کو حکومت کی جانب سے گزشتہ فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے احتجاج سے متعلق ایک مقبول گانے پر پابندی لگانے کی درخواست کو قبول کر لیا۔ 'گلوری ٹو ہانگ کانگ' گانا اکثر 2019 میں بڑے پیمانے پر حکومت مخالف مظاہروں کے دوران گایا جاتا تھا۔

اس کے بعد یہ گانا بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں چین کے مارچ آف دی والنٹیئرز کے بجائے غلطی سے ہانگ کانگ کے ترانے کے طور پر چلایا گیا، جس پر ہانگ کانگ کے حکام ناراض ہوگئے۔ گانے کی نشریات یا تقسیم پر پابندی سے ہانگ کانگ میں اظہار رائے کی آزادی میں مزید کمی آئے گی۔ چین نے 2019 کے احتجاج کے بعد ہانگ کانگ میں سخت کریک ڈاو¿ن کیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top