Latest News

موت بن کر آئی برسات نے اجاڑ دیا پریوار ،چھت گرنے سے معصوم سمیت جوڑے کی موت

موت بن کر آئی برسات نے اجاڑ دیا پریوار ،چھت گرنے سے معصوم سمیت جوڑے کی موت

کھنہ : پنجاب میں سنیچر کے سے ہورہی لگاتار بارش کا قہر جاری ہے ۔ لدھیانہ میں ایک پریوار پر برسات موت بن کر ٹوٹ پڑی ۔ بارش کے چلتے کھنہ کے نزدیکی گاؤں میں ایک گھر کی چھت سے بچے سمیت جوڑے کی موت ہوگئی ۔ اس واردات میں صرف ایک بچی ہی بچی ہے ۔ حادثے کے بعد گاؤں میں غم کی لہر چھائی ہوئی ہے ۔ 
جانکاری کے مطابق بارش کے چلتے مکان کی چھت گرنے سے ایک پریوار ملبے کے نیچے دب گیا ۔ گاؤں کے لوگوں نے واردات والی جگہ پر اس پریوار کو باہر نکالا تو جوڑا ( شوہر- بیوی) اور ان کے دو بچے کی موت ہو چکی تھی ۔ اس حادثے میں ایک بچی کو ہی بچایا جا سکا ۔ 
محکمہ موسمیات نے اتوار کو بھی شمالی پنجاب میں بہت تیز بارش کی وارننگ دی ہے ۔ محکمہ کے مطابق لدھیانہ ، امرتسر ، ترنتارن ، جالندھر، پٹھانکوٹ ، گورداسپور ، نواں شہر ، کپورتھلہ میں شدید بھاری کی پیشینگوئی کی  ہے ۔ محکمہ کے ڈائریکٹر سرندر پال کے مطابق بارش کے دوران تیز ہوائیں بھی چلیں گی ۔ 
 



Comments


Scroll to Top