Latest News

کورونا وائرس کا قہر جاری: چین میں اب تک 1 ہزار سے زائد لوگوں کی موت

کورونا وائرس کا قہر جاری: چین میں اب تک 1 ہزار سے زائد لوگوں کی موت

بیجنگ : چین میں کورونا وائرس مسلسل خطرناک ہوتا جا رہا ہے۔ اس وائرس سے  مزید 103 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد چین میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار 16ہوگئی جبکہ دیگر ملکوں میں مرنے والوں کی تعداد 2 ہے ۔ چین کے سرکاری حکام نے 2 ہزار 478 نئے کیسز کی تصدیق کردی ہے، جس کے بعد چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 42 ہزار 638 ہوگئی ہے۔ 
وہیں چینی صحت افسران  کا کہنا ہے کہ کورونا  وائرس سیویرے ایکٹیو  ریسپریٹری سنڈروم(سارس) کا ہی دوسرا روپ ہے۔ بتا دیں کہ 2002-2003 میں ہانگ کانگ اور چین سے اس بیماری سے  650  لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ اس کے علاوہ 120 لوگوںکی پوری دنیا میں موت ہوئی تھی۔ حال ہی میں حکومت ہند نے بھی چین سے آنے والے لوگوں کو لے کر اپنی ای-ویزا سہولت پر عارضی روک لگا دی تھی۔
 



Comments


Scroll to Top