Latest News

کورونا وائرس :کیرل میں مزید  5افراد وائرس کے شکار ،ہندوستان میں متاثرین کی تعداد 39ہوئی

کورونا وائرس :کیرل میں مزید  5افراد وائرس کے شکار ،ہندوستان میں متاثرین کی تعداد 39ہوئی

ترووننت پورم:کیرل میں5مذید  افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ صوبے کی وزیر صحت کے کے شیلجہ نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔سبھی افراد پٹنم تھٹاضلعے کے رہائشی ہیں۔وہی ہندوستان  میں اب تک کورونا سے متاثرہ افرادکی تعداد 39ہوگئی ہے۔ وزیر صحت نے بتا یاکہ جو 5نئے معاملے سامنے آئے ہیں ان میں سے تین افراد 29فروری کو اٹلی سے واپس آئے ہیں جبکہ دو دوسرے افراد ان کے قریبی ہیں۔ سبھی متاثرین کو پٹنمٹھٹا جنرل ہسپتال میںالگ اور نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
سنیچر وار رات کو وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق  ہوئی۔اس سے پہلے بھی صوبے میں تین افراد وائرس سے متاثر پائے گئے تھے۔کوروناوائرس سے سب سے زیادہ متاثر چین کے ووہان سے میڈیکل کی پڑھائی کر رہے ان   تینوں کو علاج کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
وہی اس سے پہلے سنیچروار کو ملک میںکورونا وائرس سے تین معاملے سامنے آئے تھے،جس کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 34ہوگئی تھی ۔اومان سے آیا تمل ناڈو کا ایک شخص  کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ۔ اس کے علاوہ ایران سے واپس  آئے لداخ  کے دو افراد کورونا سے متاثر پائے گئے۔
 



Comments


Scroll to Top