National News

کووڈ19:ملک میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا مریض، اب تک 4070متاثر و 109کی موت

کووڈ19:ملک میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا مریض، اب تک 4070متاثر و 109کی موت


نیشنل ڈیسک:ملک میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ19) سے متاثرہ  مریضو ں کی تعداد بڑھ کر0 407تک پہنچ گئی ہے ا س وائر س سے اب تک 109 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ وزرات صحت نے سوموار صبح جاری رپورٹ میں بتایا کہ کورونا وائرس کا قہر ملک میں 30صوبوں اور یو ٹی صوبوں میں پھیل چکا ہے اور اب تک اس کے0 407معاملوں  کی تصدیق  ہو چکی ہے ۔ ان میں 65مریض  بھی شامل  ہیں۔ کوروناوائرس کے انفیکشن سے دیش بھر میں اب تک 109لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 291لوگ صحت  مند ہو چکے ہیں۔

PunjabKesari
کورونا اپڈیٹ
ملک میں کورونا سے مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 690لوگ متاثر ہیں اور 45لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ 
دوسرے مقام پر  تمل ناڈو ہے جہاں 571لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں اور پانچ لوگوں کی موت ہوئی  ہے۔
اس کے بعد دہلی میںسب سے زیادہ 503لوگ متاثر ہیںاور 7لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ 
تیلنگانہ میںاب تک 321لوگ متاثر ہوئے ہیں اور سات لوگوں  کی  موت ہوئی  ہے۔
کیرل میں314لوگ متاثر ہوئے ہیںاور دولوگوں کی موت ہوئی ہے۔
راجستھان میں 253لوگ انفیکشن  کے شکار ہیں لیکن اب تک کسی کیموت نہیں ہوئی ہے۔
اتراپردیش میں227لوگ متاثر ہیں اور دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
اندھر پردیش میں226اور کرناٹک میں151لوگ متاثر ہیںا ور جاری ،تین اور چار لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
جموں کشمیر  میں متاثرین کی تعداد بڑھ  کر 106ہوگئی ہے اور دو لگوں کی موت ہوئی ہے۔
مدھیہ پردیش میں165اور گجرات میں122لوگ متاثر ہیں اور جاری،نو اور 11لوگوں کی  مو ت ہوئی ہے۔
پنجاب میں 6،مغربی بنگال میں تین اور بہار ، ہریانہ اور ہماچل پردیش میں ایک ایک شخص کی موت  ہوئی ہے۔
بتا دیں کہ کورونا وبا سے نپٹنے کے  لئے حکومت کی طرف سے جنگی  سطح پر کئے جا رہے اقدامات  کے درمیان اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق صدر پرنب مکھر جی اور پرتبھا پاٹل کے ساتھ ساتھ سابق وزرااعظم منموہن سنگھ اور ایس ڈی دیوے گوڑا سے بھی بات چیت  کی ۔ مودی نے ان لیڈران کے  علاوہ مختلف سیاسی دلوں کے اعلیٰ لیڈران کے ساتھ بھی کوروناوبا سے پیدا حالات  پر تفصیلی   بات چیت کی ۔
 وزیر اعظم نے  جن لیڈران کے ساتھ بات کی  ان میں کانگرس صدر سونیا گاندھی ، سماج وادی پارٹی  کے اعلیٰ لیڈر ملائم سنگھ یادو، اکھلیش یادو، ترنمول کانگرس چیف ممتا بینر  جی ، بیجو جنتا دل کے چیف نوین پٹنائیک ، تیلنگانہ صدر قومی کمیٹی  کے کے چندر شیکھر رائو، دروڈ منیتر کش گم کے ایم کے سٹالن اور شرومنی اکالی دل کے پرکاش سنگھ بادل شامل ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top