National News

کورونا وائرس :چین کے ووہان سے 223 ہندوستانیوں کو لے کر دہلی پہنچا ایئر انڈیا کا طیارہ

کورونا وائرس :چین کے ووہان سے 223 ہندوستانیوں کو لے کر دہلی پہنچا ایئر انڈیا کا طیارہ

نئی دہلی:چین کے ووہان شہر سے 323ہندوستانی مسافروں کو لے کر ایئرانڈیا کا دوسرا خصوصی طیارہ اتوار کی صبح نئی دہلی ہوائی اڈے پہنچ گیا ہے۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او)کی جانب سے جان لیوا کورونا وائرس کو علامی صحت کیلئے ایمرجنسی قرار دینے کے بعد ووہان سے آج ہندوستانی شہریوں کو ایئر انڈیا کے دوسرے خصوصی طیارے سے دہلی لایاگیا۔

PunjabKesari
بتادیں کہ اس سے پہلے  ہفتے کو ووہان شہر سے 324 ہندوستانی شہریوں کو نکال کر دہلی لایا گیا تھا ۔ان 324 مسافروں میں 211 طلباء اور تین نابالغ ہیں۔دیگر 110 لوگ وہاں کام کرتے تھے ۔ان میں 10 خواتین ہیں، جنہیں آئی ٹی بی پی کے چھاولا کیمپ  میں رکھا گیا ہے ۔
ایئرانڈیا کے دوسرے خصوصی طیارے نے  ووہان سے آج صبح تین بج کر 10منٹ پر پرواز بھری اور صبح نو بج کر 45منٹ پر نئی دہلی ہوائی اڈے پر اترا۔اسی طیارے میں مالدیپ کے  ساتھ شہریوں کو بھی لایاگیا۔جنہیں ووہان سے نکالا گیاتھا۔
بتادیں کہ چین میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 304 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ جبکہ ہندوستان کے کیرالہ میں اس وائرس میں مبتلا دو مریضوں کا معائنہ کرنے پر ان میں نمونے پازیٹو پائے گئے۔

PunjabKesari

مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہی نے ٹویٹ کرکے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے تئیں شکریہ کا اظہار کیا اور سفیر وکرم مصر کی جانب سے سنجے سدھیر اور ان کی ٹیم کو خصوصی شکریہ ادا کیا۔
 



Comments


Scroll to Top