National News

کورونا وائرس :چین میں اب تک 2870افراد کی موت،جنوبی کوریا میں 376نئے معاملوں کی تصدیق

کورونا وائرس :چین میں اب تک 2870افراد کی موت،جنوبی کوریا میں 376نئے معاملوں کی تصدیق

انٹرنیشنل ڈیسک:چین میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس  کے 573معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ لوگوںکی تعداد بڑھ کر 79824ہو گئی ہے ۔ وہی جنوبی کوریا نے اتوار کو کورونا وائرس  کے 376اور معاملوں کی تصدیق ہوئی جس سے دیش بھر میں متاثر ہ لوگوں کی تعداد 3526پر پہنچ گئی ہے ۔ یہ چین کے باہر کسی ملک میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ معاملے ہیں۔
کوریا کے بیماریوں پر قابوپانے اور روک تھام مراکز نے  ایک بیان میں بتایا کہ قریب 90فیصدی نئے معاملے دائگو اور اس کے آس پاس کے علاقوںمیں پائے گئے ہیں۔یہ تعداد اور بڑھنے کی امید ہے کیونکہ افسران نے شنچیوانجی  چرچ آف جیسس  کے 260000سے زیادہ ممبران کی جانچ کی گئی ۔ دراصل جنوبی کوریا میں اس وائرس سے متا ثر قریب آدھے معاملے اسی چرچ سے جڑے ہیں ۔اس لئے اسے ملک میں بیماری کا مرکز  مانا جا رہا ہے ۔
 



Comments


Scroll to Top