Latest News

کرونا وائرس:یوپی میں10 افراد کی جانچ رپورٹ مثبت

کرونا وائرس:یوپی میں10 افراد کی جانچ رپورٹ مثبت

لکھنؤ::ہر قسم کی ممکنہ احتیاطی تدبیر اختیار کرنے کے درمیان اترپردیش میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے ان تمام افراد کی جانچ رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔
جن میں سے سات کا تعلق آگرہ،جبکہ نوئیڈا اور غازی آباد میں ایک جبکہ تازہ ایک معاملہ لکھنؤ میں درج کیا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اترپردیش میں کرونا وائرس سے متاثر دسواں مریض کناڈا کے ٹورنٹو کی ایک خاتون ڈاکٹر ہیں۔بدھ کی شام لکھنؤ میں خاتون ڈاکٹر کی جانچ رپورٹ مثبت پائی گئی ۔
 



Comments


Scroll to Top