Latest News

چین میں کورونا وائرس کا  قہر جاری، مرنے والوں کی تعداد563 ہوئی ، جن پنگ نے کہا- حالات نازک

چین میں کورونا وائرس کا  قہر جاری، مرنے والوں کی تعداد563 ہوئی ، جن پنگ نے کہا- حالات نازک

بیجنگ:چین میں جان لیوا کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعد اد مسلسل  بڑھ رہی ہے ۔ چینی حکومت کی جانب سے جاری تازہ اعداد وشمار کے مطابق ابھی تک  کورونا وائرس کے  چلتے 563  لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ28,018 لوگوں میں اس کے اثرات پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔

PunjabKesari
چین کی سرکاری صحت کمیٹی کے مطابق پانچ فروری کی آدھی رات تک 31 صوبوں سے اطلاع ملی، جس کے مطابق کورونا وائرس کے 28,018 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے جس میں 3,859  لوگوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے،563 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور 1153 افراد کو ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
اس سے پہلے بدھ کو جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے 490 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور 24,324 معاملات کی تصدیق ہوئی  تھی ۔

PunjabKesari
چین میں کورونا وائرس کو لیکر چینی صدر  شی جن پنگ نے  بدھ  کو کہا کہ   حالات بہت سنگین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  وائرس کو روکنے لئے  اور اس پر قابو پانے کے لئے  قانون پر مبنی ، سائنسی اور اجتماعی  کوششوں کی ضرورت ہے ۔انہوں نے  یہ بات کمیونسٹ پارٹی کی سنٹرل کمیٹی کی میٹنگ کے دوران کہی ۔  
 



Comments


Scroll to Top