Latest News

کورونا: 24گھنٹے میں بڑھی متاثرین کی تعداد ، ملک میں وائرس سے 6412 بیمار ، 199 ہلاک

کورونا: 24گھنٹے میں بڑھی متاثرین کی تعداد ، ملک میں وائرس سے 6412 بیمار ، 199 ہلاک

نیشنل ڈیسک:ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں  کے دوران کورونا وائرس  (کووڈ19) متاثرین کی تعداد میں 500 سے زیادہ کا اضافہ ہو ا ہے جس کے ساتھ ہی مریضوں کی تعداد 6412 تجاوز کر  گئی ہے  اور اس انفیکشن کی وجہ سے اب تک 199 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ وزار ت صحت کی طرف سے شکروار  صبح  جاری اعداد و شمار   کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک  کے 31صوبوں  اور یو ٹی  صوبوں  میں پھیل چکا ہے ۔ کورونا انفیکشن کے سات سے زیادہ معاملے مہاراشٹر سے  سامنے آئے ہیں اب تک 1135افراد متاثر  ہوئے ہیں اور 72 افراد کی موت  ہو چکی ہے۔
دار الحکومت دہلی میںگزشتہ کچھ دنوں  میں متاثرین  کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے  جس کی وجہ سے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال  نے گھر سے باہر ماسک  پہن کر نکلنا ضروری کر دیا ہے ۔ د ہلی حکومت نے پہلے ہی 20علاقو ں کو سیل کر دیا ہے ۔ ان علاقوں   سے کسی بھی شخص کو گھر سے  نکلنے کی اجازت نہیں ہے اور ضروری سامان  ان کے گھر پر پہنچایا جائے گا۔ اتر پردیش  میں متاثرین  کی تعداد 410 سے تجاوز کر گئی  ہے اور حکومت  نے 100علاقو ں کو سیل کر دیا ہے۔
کل پھر وزراء اعلیٰ سے بات کریں گے پی ایم مودی 
وزیر اعظم نریندر مودی 11اپریل  سنیچر وار کو ایک بار  پھر  سے سبھی صوبوں کے وزراء اعلیٰ سے بات کریں گے۔ گزشتہ دنوں ہوئی تمام پارٹی میٹنگ میں پی ایم مودی نے لاک ڈاون کو آگے  بڑھانے کے اشارے دیئے  تھے ۔ اسی کے درمیان وزیر ا عظم  سبھی وزراء اعلیٰ  سے چرچا کریں گے کہ 14اپریل کے بعد  لاک ڈاو ن کو بڑھایا   جائے یا پھر نہیں۔
کوروناسے نپٹنے کے لئے 15000 کروڑ روپے 
مرکزی حکومت نے  اس وبا سے  نپٹنے  کے  لئے رقم اور صوبائی سطح پر وزارت صحت کو مضبو ط بنانے کے مقصد  سے15000کروڑ  روپے   کی رقم منظور کی  ہے ۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود  نے سبھی صوبوں  کو لکھی چٹھی میں  کہا کہ کووڈ 19 امیر جنسی صحت نظام  تیاری پیکیج کا  مقصد ملک بھر  میں کورونا وائرس انفیکشن کی تشخیص و علاج  کی سہولات  کو بڑھانا ہے ۔ اس کے تحت  لازمی طبی سامان اور دوائوں کی خرید ، لیب بنانا ۔نگرانی   بڑھانا اور بیوپار سطح پر صحت  نظام  کو  مضبوط  بنانا شامل ہے۔
 



Comments


Scroll to Top