Latest News

گوا کے گورنر ستیہ پال ملک کا متنازعہ بیان- کشمیر کے گورنر شراب پیتے ہیں ، گولف کھیلتے ہیں

گوا کے گورنر ستیہ پال ملک کا متنازعہ بیان- کشمیر کے گورنر شراب پیتے ہیں ، گولف کھیلتے ہیں

باغپت: گوا کے گورنر ستیہ پال ملک نے کشمیر کے گورنروں کے خلاف متنازعہ بیان دیا ہے۔ملک نے کہا کہ گورنر کا کوئی کام نہیں ہوتا۔کشمیر میں جو گورنر ہوتا ہے وہ اکثر شراب پیتا ہے اور گولف  کھیتا ہے ۔باقی جگہ جو گورنر ہوتے ہیں وہ آرام سے رہتے ہیں، کسی جھگڑے میں نہیں پڑتے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بہار میں بھیجا گیا، کوشش کی وہاں تعلیم کو بہتر بنانے کی۔ وہاں 110 کالج تھے نیتاؤکے، جن میں ایک بھی ٹیچر نہیں تھا۔ بی ایڈ کا داخلہ کرتے تھے، تیس لاکھ روپے لیتے تھے، امتحان کرتے تھے، ڈگری دیتے تھے۔ میں نے سارے ختم کئے اور سیٹرلائزڈ امتحان کرایا۔ستیہ پال ملک نے کہا کہ کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانا بہت مشکل کام تھا، لیکن مرکزی حکومت نے یہ کر دکھایا۔ اب وہاں کی عوام خود کو محفوظ محسوس کر رہی ہے۔ آرٹیکل 370 ہٹنے سے پڑوسی ملک بوکھلایا ہوا ہے۔ پاکستان اگر اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا، تو اسے پی او سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔
بتا دیں کہ گوا کے گورنر ستیہ پال سنگھ ملک اتوار کو باغپت واقع اپنے آبائی گاؤں ہساودا پہنچے تھے، جہاں ایک پروگرام کے دوران انہوں نے یہ باتیں کہیں، ملک جموں و کشمیر کے گورنر رہ چکے ہیں۔ 
 



Comments


Scroll to Top