Latest News

جامعہ فائرنگ کو لے کر پرینکا گاندھی کا بی جے پی پر حملہ- جب لیڈر اکسائیں گے تو ایسا ہی ہو گا

جامعہ فائرنگ کو لے کر پرینکا گاندھی کا بی جے پی پر حملہ- جب لیڈر اکسائیں گے تو ایسا ہی ہو گا

نئی دہلی: کانگرس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قریب فائرنگ کے واقعہ کو لے کر بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ جب وزیر اور لیڈر لوگوں کو گولی مارنے کے لئے اکسائیں گے تو ایسے واقعات ہونا ممکن ہے۔
پرینکا نے ٹویٹ کیا، جب بی جے پی حکومت کے وزیر اور لیڈر لوگوں کو گولی مارنے کے لئے اکسائیں گے ، اشتعال انگیز تقریر دیں گے تب یہ تمام ہونا ممکن ہے۔ کانگرس جنرل  سیکرٹری نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا، وزیر اعظم کو جواب دینا چاہئے کہ وہ کیسی دہلی بنانا چاہتے ہیں؟ وہ تشدد کے ساتھ کھڑے ہیں یا عدم تشدد کے ساتھ؟ وہ ترقی کے ساتھ کھڑے ہیں یا افراتفری کے ساتھ۔
غور طلب ہے کہ جمعرات کو ایک شخص نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قریب سی اے اے  مخالف مظاہرین کے ایک گروپ پر پستول سے گولیاں چلائیں جس میں ایک طالب علم زخمی ہو گیا۔ اس سے پہلے وہ علاقے میں بھاری پولیس فورس کی موجودگی کے درمیان پستول لہراتے ہوئے آیا اور چلا کر کہا یہ لو آزادی۔ بعد میں پولیس نے اسے پکڑ کر حراست میں لے لیا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top