Latest News

سنگین بحران کے دور سے گزر رہی ہے جمہوریت : کانگرس

سنگین بحران کے دور سے گزر رہی ہے جمہوریت : کانگرس

نئی دہلی : کانگرس نے الزام لگایاہے کہ مودی حکومت لوک سبھا انتخابات میں ملی عوام کی زبردست حمایت کا ناجائز استعمال کررہی ہے اور اس نے جمہوریت کو انتہائی سنگین بحران کے دور میں لاکھڑاکیاہے ۔

PunjabKesari
کانگرس نے جمعہ کو ٹویٹر پر پارٹی صدر سونیا گاندھی کے حوالہ سے ٹویٹ کیا کہ ہماری جمہوریت کبھی اتنے سنگین بحران سے نہیں گزری ہے ۔لوک سبھا کے 2019کے انتخابات میں ملی واضح اکثریت کا ناجائز استعمال ہورہا ہے اور خطرناک طریقہ سے جمہوریت سے کھلواڑ کیاجارہاہے ۔


اس کے ساتھ ہی پارٹی نے محترمہ گاندھی کی تقریر کے دوران تصویر کیساتھ ایک پوسٹر بھی پوسٹ کیاہے جس میں لکھاہے  ملک ان طاقتوں کو روکنے کے لئے  ہماری طرف امیدکی نگاہوں سے دیکھ رہاہے ۔یہ طاقتیں گاندھی جی ،سردار پٹیل اور ڈاکڑ بی آر امبیڈکر کو اپنے نظریہ سے جوڑ نے کی کوشش کرکے اپنے مفادمیں ان کے پیغامات کو غلط طریقہ سے پیش کررہی ہیں ۔



Comments


Scroll to Top