Latest News

تقسیم کے لئے کانگرس نہیں بلکہ ہندومہاسبھااورمسلم لیگ ذمہ دار: آنند شرما

تقسیم کے لئے کانگرس نہیں بلکہ ہندومہاسبھااورمسلم لیگ ذمہ دار: آنند شرما

نئی دہلی:راجیہ سبھا میں کانگرس کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما نے بدھ کے روز شہریت  ترمیمی بل کی مکمل شدومد کے ساتھ مخالفت کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا کہ ملک کی تقسیم کے لئے کانگرس ذمہ دار ہے بلکہ دو قومی نظریہ سب سے پہلے ہندو مہاسبھا اور مسلم لیگ نے پیش کیا تھا اور اس میں برطانوی حکومت کا کردار تھا۔
انہوں نے ایوان بالا (راجیہ سبھا )میں وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے پیش کئے  گئے اس بل پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بل کا محض سیاسی طور پر نہیں بلکہ اس لئے اس کے خلاف ہیں کیونکہ یہ آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہے  اور آئین کی روح کو ٹھیس پہنچانے والا ہے اور یہ ہندوستانی جمہوریہ پر حملہ ہے۔
 



Comments


Scroll to Top