National News

سونیا گاندھی کا امت شاہ سے استعفیٰ طلب کرنا مضحکہ خیز، جن کے ہاتھ سکھوں کے قتل عام سے رنگے ہیں وہ سبق دے رہے ہیں: جاوڈیکر

سونیا گاندھی کا امت شاہ سے استعفیٰ طلب کرنا مضحکہ خیز، جن کے ہاتھ سکھوں کے قتل عام سے رنگے ہیں وہ سبق دے رہے ہیں: جاوڈیکر

نئی دہلی: دہلی تشدد پر کانگرس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کے دئیے گئے بیان کی بی جے پی نے مذمت کی ہے اور کہا کہ جس وقت دہلی کے  متاثرہ علاقوں میں امن قائم کرنے کے لئے سیاسی جماعتوں کو شراکت ضروری ہو اس وقت کانگرس الزام لگانے کی گندی سیاست کر رہی ہے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے میڈیا سے بات چیت میں یہ رد عمل  دیا ۔ انہوں نے وزیر داخلہ امت شاہ کے کردار پر سوال اٹھائے جانے اور ان کا استعفیٰ مانگے جانے پر کہا شاہ کے استعفے کے مطالبہ سے مضحکہ خیز مطالبہ کوئی نہیں ہو سکتا ہے۔

PunjabKesari
 جاوڈیکر نے کہا  کہ  امت شاہ نے مسلسل صورتحال پر نظر رکھی اور وہ پولیس کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے امن قائم کرنے کے لئے ضروری ہدایات دیتے رہے ہیں۔ جاوڈیکر نے کہا کہ کانگرس صدر سونیا گاندھی نے کچھ وقت پہلے دہلی تشدد پر جو بیان دیا ہے وہ بہت ہی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔  متاثرہ علاقوںمیں اب تشدد ختم ہو گیا ہے  اور امن بحال ہونے لگا ہے ۔زخمیوں  کا ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ تشدد کی تحقیقات بھی شروع ہو چکی ہے۔ ایسے میں سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن کو مستقل طور پر قائم کرنے میں مدد کریں۔ لیکن کانگرس نے حکومت پر الزام کی گندی سیاست شروع کی ہے۔

PunjabKesari
انہوں نے کہا کہ جن کے ہاتھ سکھوں کے قتل عام سے رنگے ہوئے ہے وہ تشدد کو لے کر سبق پڑھا رہ ہیں۔سائنس کہتا ہے کہ جب زمین  ہلتی ہے  تو درخت گرتا ہے لیکن کانگرس کے لیڈر کہتے تھے کہ جب درخت گرتا ہے تو زمین ہلتی ہے ۔ایسی پارٹی کے کسی بھی مطالبے پر تعجب نہیں ہو سکتا ہے۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ کانگرس صدر کے سوال کی طرز پر ہم بھی پوچھیں گے کہ بابا کہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی تحقیقات ہونے دیجئے، ہمارا یقین ہے کہ پولیس بتا دے گی کہ کس نے پتھر جمع کئے تھے اور کس نے سازش رچی تھی اور کس نے تشدد  بھڑکایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سچ کو آنچ نہیں ہوتی ہے، بی جے پی لیڈر کپل مشرا کے کردار کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ دہلی ہائی کورٹ میں زیر غور ہے۔ تو وہ اس پر کچھ نہیں کہیں گے،انہوں نے کہا کہ جو بھی مجرم ہو گا، اس کو کسی بھی حالت میں بخشا نہیں جائے گا۔
 



Comments


Scroll to Top