Latest News

لوک سبھا میں ہنگامہ کرنے پر کانگرس کے 7 ارکین معطل،  پورے بجٹ اجلا س میں نہیں لے سکیں گے حصہ

لوک سبھا میں ہنگامہ کرنے پر کانگرس کے 7 ارکین معطل،  پورے بجٹ اجلا س میں نہیں لے سکیں گے حصہ

نئی دہلی:  لوک سبھا میں معدنیات ریگولیشن(ترمیمی) بل، 2020 منظور کرانے کے دوران اسپیکر کی میز سے ایوان میں کام کاج سے متعلق کاغذات اٹھا کر پھاڑ دینے کے الزام میں جمعرات  کو کانگرس کے سات اراکین کو  موجودہ پارلیمنٹ اجلاس کی  باقی مدت کے لئے معطل کر دیا گیا ۔
تین بار کارروائی ملتوی کئے جانے کے بعد تین بجے ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو صدر نشیں ڈپٹی اسپیکر میناکشی لیکھی نے کانگرس کے گورو گوگوئی، ٹی این پرتاپن، ڈین کوریاکوس، بینی بہنان، منیکم ٹیگور، گورجیت سنگھ اوجلا اور راج موہن انیتھن کو نامزد کیا۔

PunjabKesari

پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے ان اراکین کو بجٹ اجلاس کے بقیہ اجلاس کی مدت کے لئے معطل کرنے کی تجویز پیش کی جسے ایوان نے صوتی ووٹ سے منظور کردیا۔ اس کے بعد صدر نشیں نے  ڈپٹی  اسپیکرمیناکشی لیکھی نے کہا، جن معزز اراکین کو معطل کیا گیا ہے وہ فوری طور پر ایوان سے  باہر چلے جائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ایوان کی کارروائی آج پورے دن کے لئے ملتوی کر دی۔

https://twitter.com/ANI/status/1235502423151489024?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1235502423151489024&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fnorth-india-congress-7-mps-suspended-from-losksabha-na-295741.html
در اصل اس  سے پہلے  اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے  دو بار کارروائی ملتوی کئے جانے کے دو پہر دو بجے جب کارروائی شروع ہوئی تو حکومت نے شور وغل کے درمیان بغیر بحث کے اس بل کو منظور کرانے کی کوشش کی ۔ اس دوران کچھ کانگرس اراکین نے   صدر نشیں رما دیوی سے ایوان میں کام کاج سے متعلق کاغذات چھین کر پھاڑ دئیے اور کارروائی دو پہر تین بجے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

PunjabKesari
 دو پہر تین  بجے جب کارروائی شروع ہوئی  لوک سبھا کی صدر نشیں میناکشی لیکھی نے کہا کہ(  دوپہر دو بجے کی کارروائی میں)کانگرس ارکان کی طرف سے سپیکر سے زبردستی کاغذ چھین کر پھاڑ دئیے جانے کا ایسا بدقسمتی طرزعمل پارلیمانی تاریخ میں شاید پہلی بار ہوا ہے۔  میں اس طرز عمل کی سخت مذمت کرتی ہوں۔ انہوں نے اس عمل کو افسوسنا ک قرار دیتے ہوئے کانگرس کے سات اراکین کو نامزد کیا ، جن کو معطل کرنے کی تجویز پارلیمانی امور کے وزیر پر ہلاد جوشی نے  پیش کی  اورایوان نے انہیں معطل کرنے کی تجویز کو صوتی ووٹ سے منظورکر لیا ۔



Comments


Scroll to Top