Latest News

کولمبیا: سڑک حادثے میں 9 افراد کی موت، متعدد زخمی

کولمبیا: سڑک حادثے میں 9 افراد کی موت، متعدد زخمی

بگوٹا:کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے میں ایک بڑے بس حادثے میں کم از کم نو افراد ہلاک اور بہت سے دوسرے افراد زخمی ہو گئے ۔محکمہ فائر بریگیڈ کے ڈپٹی کمانڈر وکٹر ویلنسیا نے یہ اطلاع دی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بس جمعہ کو پین-امریکہ ہائی وے سے پوپاین لا کروز جا رہی تھی کہ تب ہی راستہ میں پڑے کچھ پتھروں سے ٹکرا کر الٹ گئی۔
محکمہ فائر بریگیڈ کے ڈپٹی کمانڈر وکٹر نے کہا، "بس کے پلٹنے کی وجہ بہت سے لوگ گاڑی کے اندر پھنس گئے جبکہ زخمیوں کو پاس ہی کے شہروں کے اسپتالوں میں علاج کے لئے منتقل کر دیا گیاہے ۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے کی بنیادی وجہ کا فی الحال پتہ نہیں لگایا جا سکا ہے لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ بس کے بریک نے کام کرنا بند کر دیا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔
 



Comments


Scroll to Top