Latest News

مظفر پور میں بھیانک سڑک حادثہ، ٹریکٹر اور اسکار پیو کی شدید ٹکر میں 11 افراد کی موت

مظفر پور میں بھیانک سڑک حادثہ، ٹریکٹر اور اسکار پیو کی شدید ٹکر میں 11 افراد کی موت

مظفر پور:بہار میں ضلع مظفر پور کے کاؤنٹی تھانہ علاقہ کے سرمس پور کے نزدیک آج شدید سڑک حادثے میں 11 افراد کی موت ہو گئی جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ قومی شاہراہ 28 پر نرسنڈہ سے آگے سرمس پور ہیلتھ کیئر کے سامنے ٹریکٹر اور اسکارپیو کی شدید ٹکر سے 11 افراد کی موت ہو گئی۔ تمام مہلوکین ضلع بکسر میں ہر گھر نل کا جل اسکیم کے تحت پائپ لائن بچھانے کا کام کرتے تھے اور ہولی کا تہوار منانے کے لئے گھر واپس لوٹ رہے تھے ۔

https://twitter.com/ANI/status/1236109592062390274?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1236109592062390274&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Feast-india-11-people-killed-in-a-fierce-collision-between-a-tractor-and-a-scorpio-in-muzaffarpur-na-295939.html
ذرائع نے بتایا کہ مہلوکین میں رامبلن سہنی اور دھرو نارائن سہنی کی شناخت ہو گئی ہے جبکہ دیگر کی شناخت کی جا رہی ہے۔ تمام مظفر پور ضلع کے ہتھوڑی کے سمری گاں کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے شری کرشن میڈیکل کالج ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ اسکارپیو اور ٹریکٹر کے درمیان ٹکر اس قدر زبردست تھی کہ کار کے پرخچے اڑ گئے اور کئی لوگوں کی موت جائے وقوع پر ہی ہو گئی۔ اس حادثہ کی خبر ملنے کے بعد موقع پر سینکڑوں لوگ پہنچ گئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے سڑک جام کر دیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسکارپیو میں تقریبا 14 لوگ سوار تھے اور وہ اتر پردیش کی جانب سے آ رہے تھے۔ مظفر پور پہنچتے ہی اسکارپیو کی ٹریکٹر سے ٹکر ہو گئی۔ مہلوکین میں بچے بھی شامل ہیں۔



Comments


Scroll to Top