National News

کف سیرپ پر پابندی: بچوں کی موت کے بعد حکومت نے ‘کولڈریف’ نامی ‘کف سیرپ’ کی فروخت پر لگائی پابندی

کف سیرپ پر پابندی: بچوں کی موت کے بعد حکومت نے ‘کولڈریف’ نامی ‘کف سیرپ’ کی فروخت پر لگائی پابندی

نیشنل ڈیسک: تمل ناڈو حکومت نے مدھیہ پردیش اور راجستھان میں 11 بچوں کی موت کے بعد ‘کولڈریف’ کف سیرپ کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔ خوراک کی حفاظت اور ادویات کے محکمے کے ایک افسر نے بتایا کہ یکم اکتوبر سے تمل ناڈو میں ‘کف سیرپ’ کی فروخت پر روک لگانے کا حکم دیا جاتا ہے۔ چنئی کی ایک کمپنی یہ سیرپ تیار کرتی ہے۔
افسر نے بتایا کہ پچھلے دو دنوں میں پڑوسی ضلع کانچی پورم کے سنگوور چترم میں دوا کمپنی کی پیداواری اکائی کا معائنہ کیا گیا اور نمونے اکھٹے کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی راجستھان، مدھیہ پردیش، پڈوچیری کو ادویات فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نمونوں کو سرکاری تجربہ گاہوں میں بھیجا جائے گا تاکہ ان میں 'ڈائی ایتھیلین گلائکول' کیمیکل کی موجودگی کا پتہ لگایا جا سکے۔ مرکزی وزارت صحت نے بچوں کی موت کے معاملات کا نوٹس لیتے ہوئے جمعہ کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایک مشورہ جاری کیا، جس میں ہدایت دی گئی کہ دو سال سے کم عمر کے بچوں کو کھانسی اور زکام کی ادویات نہ دی جائیں۔



Comments


Scroll to Top