Latest News

وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کیا شمال مشرقی دہلی کا دورہ، لوگوں سے کی امن برقرار رکھنے کی اپیل

وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کیا شمال مشرقی دہلی کا دورہ، لوگوں سے کی امن برقرار رکھنے کی اپیل

نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بدھ کو مشرقی دہلی کے تشدد سے متاثرہ علاقوں کا  دورہ کیا ۔ اس حوالے سے ایک افسر نے بتایا کہ  وزیر اعلیٰ نے  پولیس ڈپٹی کمشنر ( شمال مشرق ) کے آفس  کا بھی دورہ کیا ۔ان کے ساتھ نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا بھی تھے ۔اس دوران وزیر اعلیٰ کیجریوال نے  لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔
 وہیں بدھ کو وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی اسمبلی میں کہا کہ اس تشدد سے  نقصان سب کا ہو رہا ہے۔ امن برقرار رکھیں۔ وزیر اعلیٰ کیجریوا ل نے بدھ کو دہلی اسمبلی میں  اعلان کیا  کہ  تشدد میں شہید ہوئے پولیس ہیڈ کانسٹیبل رتن لال کے پریوار کو ایک کروڑ کا معاوضہ دیا جائے گا ۔ دہلی کے  نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ افواہوں میں نہ آئیں اور امن کو برقرار رکھیں۔ 
 



Comments


Scroll to Top