Latest News

سرحد  تنازعہ پر چین کا حوصلہ پست،کہا ہندوستان  کے ساتھ حالت پوری طرح قابو میں

سرحد  تنازعہ پر چین کا حوصلہ پست،کہا ہندوستان  کے ساتھ حالت پوری طرح قابو میں

نیشنل ڈیسک:چین نے دعویٰ کیا کہ بھارت کے ساتھ سرحد پر حالت پوری طرح نارمل اور قابو کے قابل ہیں۔ چین کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے پاس بات چیت اور بحث کرکے مدعوں کو حل کرنے کے لئے مناسب نظام اور مواصلات ہیں ۔ ایل اے سی پر بھارت اور چین کی فوجوں  کے درمیان چل رہے بھید بھائو کے پس منظر میں چین کے وزارت داخلہ کے ذرائع نے یہ تبصرے کئے۔
 چین کے وزارت داخلہ کے ذرائع نے پریس کانفرنس  میں کہا کہ سرحد سے متعلقہ مدعوں پرچین کا رویہ واضح ہے ۔ ہم دونوں لیڈران  کے درمیان بنی ایک اہم رضامندی اور دونوں ممالک کے درمیان ہو ئے  سمجھوتے کا سختی سے عمل کرتے رہیں ہیں۔ وہ چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم نریندر مودی  کی دو غیر رسمی  میٹنگوں  کے بعد ان    کا ذکر کر رہے تھے جن میں انہوں نے دونوں ممالک کی فوجوں کو  باہمی اعتماد پیدا کرنا ہوگا ۔
غور طلب ہے کہ چین نے مشرقی لداخ کی پینگونگ تسو جھیل  میں اپنی  گشتی کشتیوں کی تعیناتی بڑھا دی ہے ، جسے لے کر بھارت اور چینی فوجیں  آمنے سامنے آ گئیں  ہیں ۔ چین میں  واقع گالوان وادی کے کنارے چینی فوج کے کچھ ٹینٹ دیکھے گئے تھے ۔ اس کے بعد بھارت نے بھی وہاں فوج کی تعیناتی بڑھا دی ہے ۔ وہیں چین کا الزام ہے کہ بھارت گالون  وادی کے پاس سکیورٹی سے متعلقہ غیر قانونی تعمیر کر رہا ہے ۔



Comments


Scroll to Top