National News

جنگ کی تیاری میں چین!صدر شی جن پنگ  نے فوج کی طاقت کو مضبوط کرنے کا حکم دیا

جنگ کی تیاری میں چین!صدر شی جن پنگ  نے فوج کی طاقت کو مضبوط کرنے کا  حکم دیا

بیجنگ:بھارت کے ساتھ سرحد تنازعہ اور امریکہ کے ساتھ کورونا وائرس کی  اصلیت کو لے کر چل رہی مخالفت کے درمیان چین نے منگلوار کو بڑا قدم اٹھایا  ہے ۔ چین کے  صدر شی جن پنگ نے ملک کے  فوجیوں کی ٹریننگ  کو مضبوط  کرنے  کا حکم دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کورونا وائرس وبا سے  چین کی قومی سکیورٹی پر پڑ رہے سیدھے اثر سے نپٹنے کو تیار رہنے کو کہا ہے۔

PunjabKesari
چینی میڈیا  رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ایک انگریزی اخبار میں شائع خبر کے مطابق شی جن پنگ نے کہا  کہ ملک  کے فوجیوں کی ٹریننگ مضبوط کرنا اور جنگ کے لئے تیار ہونا ، قومی خودمختاری کی حفاظت کرنا ور ملک کی حساس تزویراتی استحکام کی حفاظت کرنا اہم  ہے ۔ دو دن پہلے ہی چین کے اعلیٰ سیاستدان وانگ یی نے چین کو کورونا وائرس وبا کے لئے ذمہ دارٹھہرانے کے متعلق افواہوں  کو پھیلانے کے لئے کچھ امریکی  سیاستدانوں  کی کوشش  کی کڑی مخالفت کی تھی ۔وانگ نے کہا تھا کہ امریکہ چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو ایک سرد جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے ۔چین کے سٹیٹ کائونسلر اور وزیر داخلہ نے بھی کورونا وائرس وبا پر امریکہ کے جھوٹ کو خارج کر دیا ۔ 

PunjabKesari
وزیر اعظم  مودی نے کی این ایس ڈوبھال اور سی ڈی ایس راوت کے ساتھ میٹنگ
لداخ سرحد پر چین کے ساتھ گزشتہ کچھ دنوں  سے  ان بن کے درمیان پی ایم نے قومی حفاظتی صلاحکار  اجیت ڈوبھال اور چیف آف  ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کے ساتھ آج  میٹنگ  میں حالت کا جائز ہ لیا ۔ اس سے پہلے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھی جنرل راوت اور تینوں فوجوں کے سربراہوں   کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔
تینوں فوجوں کے سربراہوں کے ساتھ وزیر دفاع کی میٹنگ 
دو دن پہلے ہی  لیہہ  کا دور ہ کر لوٹے فوج   کے چیف  جنرل منوج  مکند نرونے نے وزیر دفاع  کو ایل اے سی سرحد پر تازہ حالت سے آگاہ کرایا۔ چین  دولت بیگ اولڈی علاقے میں رابطے کے لئے بھارت کی جانب سے بنائی جا رہی سڑک  کی کڑی مخالفت  کر رہا  ہے جبکہ بھارت کا کہنا ہے کہ وہ یہ سڑک اپنی سرحد کے اندر بنا رہا ہے اور چین  کو اس پر اعتراض نہیں ہوناچاہئے۔
 



Comments


Scroll to Top