Latest News

چین کے پڑوسی ملک شمالی کوریا میں کورونا انفیکشن نہیں، جانیں کیوں

چین کے پڑوسی ملک شمالی کوریا میں کورونا انفیکشن نہیں، جانیں کیوں

انٹر نیشنل ڈیسک : اس وقت دنیا کے تقریبا سبھی ممالک کورونا کی زد میں ہیں اور اس پر قابو پانے کے لیئے کوششیں بھی جاری ہیں۔ لیکن اس درمیان شمالی کوریا نے دعوی ٰکیا ہے کہ وہ کورونا کے انفیکشن سے پوری طرح پاک ہے۔
 ایک میڈیکل افسر کا کہنا ہے کہ "جب پڑوسی ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلامعاملہ جنوری میں سامنے آیا تھا تبھی اپنی سبھی سرحدوں کو سیل کر دیا تھا۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ ملک کا ہر شہری پوری طرح سے صحت مند اور محفوظ ہے۔"
ہندی نیوز پورٹل 'امر اجالا' میں شائع ایک رپورٹ میں شمالی کوریا کے سنٹرل ایمرجنسی اینٹی ایپیڈیمک ہیڈکوارٹر کے ڈائریکٹر پاک مایونگ کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ "شروعاتی دور میں کی گئی سختی کا نتیجہ ہے کہ ہم وائرس کے خطرے سے محفوظ ہیں۔ اسی سختی کا نتیجہ ہے کہ ملک میں ابھی تک ایک بھی کورونا متاثر مریض موجود نہیں ہے۔" رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وائرس سے بچا ئو کے لئے ملک میں داخل ہونے والے ہر شخص کی ضروری جانچ کے بعد ضابطوں کے مطابق کوارنٹائن کیا جا رہا ہے۔ اتنا ہی نہیں، کوئی سامان بھی دوسرے ملک سے آ رہا ہے تو اسے 'ڈِس انفیکٹ' کیا جاتا ہے اور پھر کسی کو چھونے کی اجازت ہوتی ہے۔ وائرس ملک کے اندر داخل نہ ہو اس کے لئے سمندری راستہ کے ساتھ ہوائی راستہ کو بھی شمالی کوریا نے بند کیا ہوا ہے۔اس درمیان 2012 میں شمالی کوریا سے بھاگ کر جنوبی کوریا گئے ڈاکٹر چوئی زنگ ہن نے شمالی کوریا کے اس دعوے پر اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ اس ملک میں ایک بھی کورونا وائرس کا مریض نہیں ہے۔ انہوں نے  کہا ہے کہ "مجھے معلوم ہوا کہ شمالی کوریا کے بہت لوگ مر چکے ہیں، لیکن ذمہ داران یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ یہ اموات کورونا وائرس سے ہوئی ہیں۔"
 



Comments


Scroll to Top