Latest News

چین نے انسان بردار خلائی جہاز  شینزو - 19 کیا لانچ

چین نے انسان بردار خلائی جہاز  شینزو - 19 کیا لانچ

انٹرنیشنل ڈیسک: چین نے بدھ کے روز اپنا خلائی مشن شینزو 19 لانچ کیا۔ اس مشن کے تحت چین نے چھ ماہ کے مشن کے لیے تین خلابازوں کو اپنے خلائی اسٹیشن پر بھیجا۔ اس مشن میں تاریخی بات یہ ہے کہ اس مشن میں چین کی پہلی خاتون خلائی انجینئر نے اڑان بھری ہے۔
چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی(سی ایم ایس اے)نے بتایا کہ شمال مغربی چین کے  جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے  صبح 4:27 بجے(بیجنگ وقت) اس  مشن  نے اڑان بھری ۔ مشن کے آغاز کے 10 منٹ بعد، شینزو-19 خلائی جہاز راکٹ سے الگ ہو کر اپنے مقرر کردہ مدار میں داخل ہو گیا۔ سی ایم ایس اے نے کہا کہ تمام خلاباز بالکل ٹھیک ہیں اور لانچ مکمل طور پر کامیاب رہا۔
شینزو-19  کے عملے میں مشن کمانڈر  کائی زوزے(Cai Xuezhe)اور  اسٹروناٹس  سونگ  لنگ ڈونگ اور وانگ ہاؤزے شامل ہیں۔ Cai Xuezhe ایک تجربہ کار خلا باز ہیں، اس سے قبل وہ 2022 میںشینزو 14 مشن میں خلا کا سفر بھی کر چکے ہیں۔  چینی خلابازوں کی تیسری کھیپ کا حصہ سونگ اور وانگ، پہلی بار خلا میں قدم رکھنے  جارہے ہیں، دونوں 1990 کی دہائی میں پیدا ہوئے۔ ایجنسی نے کہا کہ وانگ اس وقت چین کی واحد خاتون خلائی انجینئر ہیں اور خلائی مشن میں شامل ہونے والی تیسری چینی خاتون ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top