ممبئی: چین سے واپس آئے دو افراد کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے خدشہ کے چلتے علاج کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ برہن ممبئی مہانگرپالیکاکی ایک ڈاکٹر نے جمعہ کو یہ جانکاری دی ۔دراصل چین میں کورونا وائرس سے بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہیں اور اس کے چلتے بہت سے لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے بی ایم سی نے چنچپوکلی کے کستوربا ہسپتال میں الگ وارڈ بنا دئیے ہیں۔ بی ایم سی میں کام کرنے والے ڈاکٹر پدمجاکیسکر نے بتایا، '' ایسے لوگوں کی تشخیص اور علاج کے لئے ایک مختلف وارڈ بنا دیا گیا ہے جن کے کورورنا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ڈاکٹرکیسکر نے بتایا کہ صحت افسران نے چین سے یہاں آئے دو لوگ کو نگرانی میں رکھا ہے۔انہیں ہلکی سردی ہے اور سردی زکام کی طرح کی علامات ہیں۔نگرانی میں رکھے گئے دونوں افراد کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ممبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مقرر ڈاکٹروں سے کہا گیا ہے کہ چین سے آنے والے کسی بھی مسافر میں اگر کورونا وائرس کی علامات نظر آتی ہیں تو انہیں اس وارڈ میں بھیج دیا جائے۔تمام ڈاکٹروں کو بھی اس طرح کی علامات والے لوگوں کو وارڈ میں بھیجنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔کستوربا ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ مہاراشٹر حکومت کی جانب سے اس بارے میں ہدایات دی گئی ہیں۔
کورونا وائرس وائرسوں کا ایک بڑے گروپ ہے جو عام سردی سے لے کر سانس لینے کا سنگین مسئلہ تک پیدا کر سکتا ہے۔چین میں جس وائرس سے متاثر ہوکر لوگوں کی جان جا رہی ہے، وہ اس سے مختلف قسم کا ہے اور اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔کوروناوائرس سے متاثر ہونے پر انسان میں بخار، سردی، سانس لینے میں تکلیف، ہاپھنا وغیرہ علامات نظر آتی ہیں۔