National News

چدمبرم نے مودی حکومت کے خلاف کھولا مورچہ، کہا- پارلیمنٹ میں میری آواز نہیں دبا سکتے

چدمبرم نے مودی حکومت کے خلاف کھولا مورچہ، کہا- پارلیمنٹ میں میری آواز نہیں دبا سکتے

نیشنل ڈیسک: سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم تہاڑ جیل سے رہا ہونے کے بعد ویروار کو پارلیمنٹ پہنچے اور کہا کہ حکومت پارلیمنٹ میں ان کی آواز دبا نہیں سکتی۔چدمبرم 106 دن تہاڑ جیل میں گزارنے کے بعد بدھ کو رہا ہوئے جب سپریم کورٹ سے انہیں ضمانت مل گئی۔انہوں نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں کانگرس ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ، پیاز کی قیمتوں پر ہوئے احتجاج میں حصہ لیا۔

PunjabKesari
چدمبرم نے کہا کہ میں واپس آکر خوش ہوں۔حکومت پارلیمنٹ میں میری آواز نہیں دبا سکتی۔انہوں نے کہا کہ وہ آج میڈیا سے بھی بات چیت کریں گے۔کانگرس ممبران پارلیمنٹ نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں مہاتما گاندھی کی مورتی کے سامنے پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی مخالفت میں مظاہرہ کیا جس میں پی چدمبرم کے علاوہ گوروگوگوئی، ادھیر رنجن چودھری، کماری شیلجا، کے سریش،کارتی چدمبرم وغیرہ نے حصہ لیا۔
کانگرس ممبران پارلیمنٹ کے ہاتھوں میں پوسٹر تھے جس پر لکھا تھا کہ مہنگائی پر پیاز کی مار، بند کرو مودی سرکار'۔وہ پیاز کی قیمت کم کرنے کے لئے اقدامات کرنے کا مطالبہ بھی کر رہے تھے۔کانگرس ممبر پارلیمنٹ اپنے ساتھ ایک ٹوکری پیاز بھی لے کر آئے تھے۔

PunjabKesari
غور طلب ہے کہ سپریم کورٹ کی جسٹس آر بھانومتی  کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے بدھ کو 74 سالہ سابق مرکزی وزیر خزانہ کو ضمانت دے دی۔سی بی آئی نے 21 اگست کو آئی این ایکس  میڈیا منی لانڈرنگ معاملے میں انہیں گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی  نے  منی لانڈرنگ  معاملے میں 16 اکتوبر کو انہیں گرفتار کیا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top