Latest News

مودی - شاہ کو دہشت گرد کہنے پر مولانا توقیر رضا کے خلاف مقدمہ درج

مودی - شاہ کو دہشت گرد کہنے پر مولانا توقیر رضا کے خلاف مقدمہ درج

سنبھل:سنبھل ضلع کے نکھاسا  علاقے میںشہریت  ترمیمی قانون اور قومی شہری رجسٹر کی مخالفت میں جاری خواتین کے مظاہرے میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو دہشت گردکہنے کے الزام میں مسلم لیڈر مولانا توقیر رضا کے خلاف پیر کو مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سنبھل کے پکا باغ علاقے میں  سی اے اے اور این آر سی  کے خلاف مسلم خواتین کے دھرنے میں اتوار کی رات پہنچے مولانا توقیر رضا نے اشتعال انگیز اور قابل اعتراض تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ رضا نے وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو سب سے بڑا دہشت گرد اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ  ’ ڈھونگی ‘کہا۔ رضا نے اس طرح کا اشتعال انگیز بیان دے کر علاقے کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی ہے اس لئے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ جمنا پرساد نے بتایا کہ بریلوی مسلک کے سربراہ مذہبی رہنماؤں میںشمار کئے  جانے والے توقیر رضا خاں کے خلاف   ہند کی دفعہ 504(امن وامان کے ماحول کو گاڑنے کے ارادے سے جان بوجھ کر توہین کرنا ) 505 (اکسانے)اور 153(مختلف گروپوں کے درمیان دشمنی پیدا کرنے والے کام کرنا) کے تحت  مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 



Comments


Scroll to Top