Latest News

اروند کیجریوال کے خلاف درج مقدمہ خصوصی عدالت کے حوالے

اروند کیجریوال کے خلاف درج مقدمہ خصوصی عدالت کے حوالے

پٹنہ:   وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پردہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف پٹنہ کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دائر شکایت کو آج جانچ اور سماعت کے لیے خصوصی عدالت کے سپردکر دیا گیا۔ 
شکایتی خط کو  قبول کرتے ہوئے انچارج چیف جوڈیشل مجسٹریٹ منورنجن جھا کی عدالت نے اسے ایم پیز اور ایم ایل ایز کے مقدمات کی سماعت اور تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی خصوصی عدالت کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کیس کی اگلی سماعت کی تاریخ 21 جون 2023 مقرر کی ہے۔ یہ شکایت کیس نمبر 4908/2023 ایک وکیل روی بھوشن پرساد ورما نے تعزیرات ہند کی دفعہ 332، 500 اور 505 کے تحت دائر  کی ہے۔ 



Comments


Scroll to Top