Latest News

یہ ہے دنیا کی سب سے لمبی کار ، 5 ستارہ ہوٹل بھی ہیں اس کے آگے فیل

یہ ہے دنیا کی سب سے لمبی کار ، 5 ستارہ ہوٹل بھی ہیں اس کے آگے فیل

نئی دہلی : دنیا میں کار کی سوارمی کرنا کسے پسند نہیں ہوگا ۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کے پاس اپنی ایک بہترین کار ہو ، جس میں وہ اپنے پریوار کے ساتھ گھومنے جائے ۔ جی ہاں آج ہم آپ کو ایک ایسی ہی خوابوں کی کار لموزن کے بارے میں بتا رہے ہیں جو کہ دنیا کی سب سے لمبی کار ہے ۔ اس کار کا نام ہے امریکن ڈریم ۔ اسے 90 کی دہائی میں امریکی کار ڈیزائنر نے آربگ نے ڈیزائن کیا تھا ۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا چکی اس کار میں اتنی سہولات ہیں جتنی کسی لگژری ہوٹل میں ہوتی ہے ۔ 

PunjabKesari
دنیا کی سب سے لمبی کار
اس لموزن کی لمبائی اتنی ہے کہ دنیا کا سب سے تیز دوڑنے شخص یوسین بولڈ  اگر اپنی پوری طاقت لگاکر دوڑے گا تو اس کا چکر لگانے میں قریب 20 سیکنڈ کا وقت لگے گا ۔ یہ وقت  دنیا کے سب سے تیز شخص کی سب سے طاقتور پرفارمینس کا ہے ۔ عام لوگ اس کار کا ایک چکر لگانے کے بعد اپنی مارننگ واک ختم کر سکتے ہیں کیونکہ اس کی لمبائی 100 میٹر ہے جو ایک چکر میں 200 میٹر سے زیادہ ہو جائے گی ۔ 

PunjabKesari
26پہیوں پر چلتی ہے یہ کار
یہ کار 26 پہیوں  پر چلتی ہے ۔ دنیا کی سب سے لمبی لگژری کار میں ہاٹ ٹب ہے جہاں ٹھنڈ کے موسم میں آپ گرم پانی میں ڈبکی لگا سکتے ہیں ۔ اگر موسم ٹھنڈ کا نہ ہو تو آپ کار میں بنے سویمنگ پول کا بھی لطف اٹھا سکتے ہیں ۔ پول میں چھلانگ لگانے کیلئے پیڈ بھی بنا ہوا ہے ۔ اس پر باقاعدہ ایک ہیلی پیڈ بھی بنا ہوا ہے جو یقینا صرف دکھاوے کیلئے نہیں ہے ۔ اس پر ہیلی کاپٹر لینڈ کر سکتا ہے ۔ 

PunjabKesari



Comments


Scroll to Top