ٹیم انڈیا نے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اپنے پہلے دن رات کے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو ایک اننگ اور 46 رنز سے ہرا دیا۔یہ بھارت کی اننگ کے فرق سے مسلسل چوتھی جیت ہے۔اس کے ساتھ بھارت نے دو میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی۔ایسے میں ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے سیریز جیتنے کے بعد کہا کہ ہم گزشتہ 3-4 سالوں میں جتنا بھی ہارڈور ک کیا ہے، آج ہم اس کا ریوارڈ لے رہے ہیں۔
بنگلہ دیش کو کلین سویپ کرنے کے بعد وراٹ کوہلی نے کہا، ہم نے گزشتہ 3-4 سالوں میں جتنے بھی ہارڈور کئے ہیں، ان کے لئے ہم اب ریوارڈ لے رہے ہیں۔میں سوچ رہا تھا کہ اگر وہ مجھے مین آف دی میچ قرار دیتے ہیں، تو مجھے اسے گیند بازوں کو سونپ دینا ہوگا ۔انہوں نے کہا، صرف آپ کی امید ہی آپ کو جیت دلا سکتی ہے۔جس طرح یہ لوگ اب بولنگ کر رہے ہیں، اس سے کہیں بھی وکٹ نکال سکتے ہیں۔یہاں تک کہ اسپنر بھی۔
ہندوستانی گیند بازوں کی لاجواب کارکردگی کے سوال پر کوہلی نے کہا، یہ لوگ بہت وکٹ کے بھوکے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ ہم صحیح مقام پر ہیں اور ہر کوئی اس ٹیم میں کھیل کا لطف لے رہا ہے۔سوچ یہ ہے کی میدان میں خود کو ثابت کرنا ہے، اور جو سامنے سے ملتا ہے اسے واپس دینا بھی ہم نے سیکھ لیا ہے۔یہ سب دادا کی ٹیم کے ساتھ شروع ہوا اور ہم اسے آگے بڑھا رہے ہیں۔