Latest News

دلہن کی یہ چیز نہیں آئی پسند تو ٹوٹ گئی شادی، بھاگا دولہا، جانیں پورا معاملہ

دلہن کی یہ چیز نہیں آئی پسند تو ٹوٹ گئی شادی، بھاگا دولہا، جانیں پورا معاملہ

نیشنل ڈیسک :کرناٹک میں ایک شادی صرف اس لئے ٹوٹ گئی  کہ دولہے کے والدین کو دلہن کی ساڑی پسند نہیں آئی۔  وہیں اس بات کی خبر جیسے ہی دولہے کو لگی وہ منڈپ چھوڑ کر کہیں بھاگ گیا۔ دراصل لڑکے اور لڑکی کی شادی لو کم ارینج تھی یہ دونوں کو پہلے پیار ہوا اور پھر گھر والے ان کی شادی کیلئے راضی ہوگئے۔یہ واقعہ کرناٹک کے ہاسن ضلع کا ہے۔
 ہاسن کے ایس پی سری نواس گوڑا نے بتایا کہ بی این رگھوکمار اور سنگیتا گزشتہ ایک سال سے ایک دوسرے کو جانتے تھے۔ دونوں میں پیار ہوگیا اور دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کی قسمیں کھا لیں۔ دونوں نے جب اپنے والدین سے شادی کی بات کی تو انہوں نے بھی اپنی رضامندی دے دی۔ بدھ کو جب شادی کی رسمیں نبھائی جارہی تھیں تبھی سنگیتا کی ساڑی دیکھ کر رگھوکمار کے والدین ناراض ہوگئے انہوں نے الزام لگایا کہ دلہن کی ساڑی خراب کوالٹی کی تھی۔
اس کے بعد انہوں نے دلہن سے ساڑی بدلنے کیلئے کہا۔ اس چھوٹی سی بات کا پتنگڑ بن گیا اور دونوں فریق میں بحث ہوگئی۔ اس کے بعد رگھوکمار کے والدین ناراض ہوگئے اور شادی توڑنے کی بات کردی۔ اس بات کو سنتے ہی رگھوکمار وہاں سے نکل گیا۔ اس کے بعد سے رگھوکمار کا کچھ بھی پتہ نہیں چلا ہے۔ پولیس نے دولہے رگھو کے خلاف دھوکہ دہی کا معاملہ درج کیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top