National News

دکاندارنے نکالا خاص آفر،سمارٹ فون خریدنے پر فری میں ملے گی ایک کلو پیاز

دکاندارنے نکالا خاص آفر،سمارٹ فون خریدنے پر فری میں ملے گی ایک کلو پیاز

ملک میں پیاز ی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ ایسے میں تمل ناڈو کے ایک دکاندار نے  سمارٹ فون بیچنے کا انوکھا طریقہ تلاش کیا ہے ۔ دکاندار نے ایک آفر رکھا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ  سمارٹ فون خریدنے پر مفت میں ایک کلو پیاز دی جائے گی  ۔

PunjabKesari
پٹو کوٹٹئی  میں ایس ٹی آرموبائل نامی دکان چلانے والے  ستیش نے بتایا کہ   انکی دکان سے موبائل خریدنے پر  ایک کلو پیاز فری  میں ملے گی ۔ہم گراہکوں کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں، اس وجہ سے ہم نے  اس انوکھے  آفر کو رکھا ہے ۔
گراہکوں سے ملا اچھا رسپانس
آ پ کو بتادیں کہ  تمل ناڈو میں پیاز کی قیمت 140 روپے کلو  ہے ۔ ایسے میں ستیش کا کہنا ہے کہ  اس کو گراہکوں نے اچھا رسپانس مل رہا ہے ۔ گراہک کہہ رہے ہیں کہ  ان کو سمارٹ فون اور پیاز دونوں کی ضرورت تھی  اور اس آفر کے ذریعے اب انہیں دونوں چیزیں مل  گئی ہیں۔

PunjabKesari
گراہکوں کی خوشی کا نہیں ہے کوئی ٹھکانہ 
ایک گراہک نے  بتا یا کہ  وہ ودسری دکان پر فون خریدنے جا رہا تھا ، لیکن جیسے  ہی اس کو پتہ چلا کہ  یہاں موبائل خریدنے پر  مفت میں پیاز مل رہی ہے  تو انہوں نے فوراً اس دکان سے  فون خریدا ۔
 



Comments


Scroll to Top