National News

چین میں گونجا ٹیگور کا نام ، بیجنگ میں بھارتی سفارت خانے میں مجسمے کا شاندار افتتاح

چین میں گونجا ٹیگور کا نام ، بیجنگ میں بھارتی سفارت خانے میں مجسمے کا شاندار افتتاح

بیجنگ: چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع بھارتی سفارت خانے میں مشہور چینی مجسمہ ساز یوان شیکون کے بنائے ہوئے نوبل انعام یافتہ ربیندر ناتھ ٹیگور کے ایک مجسمے کا افتتاح کیا گیا۔ سفارت خانے کی جانب سے ہفتے کے دن منعقدہ  سنگمَم - بھارتی فلسفیانہ روایات کا سنگم کے نام سے سیمینار کے موقع پر اس مجسمے کا افتتاح کیا گیا۔ چین میں بھارتی سفیر پردیپ راوَت نے مجسمے کا افتتاح کرتے ہوئے کہاایک صدی قبل ٹیگور کا چین کا سفر ہماری تہذیبی مکالمے میں ایک کامیابی تھی۔

راوت نے کہا کہ عالمی انسانیت پسندی کا ٹیگور کا پیغام اور شو جھیمو اور لیانگ کیچاو¿ جیسے چینی علما کے ساتھ ان کی دوستی دونوں ممالک کو متاثر کرتی رہی ہے۔ مشہور مجسمہ ساز یوان نے مہاتما گاندھی کا ایک مجسمہ بھی بنایا تھا جس میں وہ ایک ہاتھ میں کتاب لیے بیٹھے ہیں۔ یہ مجسمہ 2005 میں چاو¿ یانگ پارک میں نصب کیا گیا تھا جہاں بھارتی سفارت خانہ ہر سال گاندھی جینتی مناتا ہے۔



Comments


Scroll to Top