National News

جموںو کشمیر: راجوری میں کھائی میں گری بس، 7 کی موت، 38 زخمی

جموںو کشمیر: راجوری میں کھائی میں گری بس، 7 کی موت، 38 زخمی

سری نگر: جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں جمعرات کو ایک سڑک حادثہ میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے اور 38 دیگر زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ 232 بس جو سرنکوٹ سے جموں کی طرف جا رہی تھی اور شام راجوری کے لامبیری میں گر کر تباہ ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں سات افراد کی  موقع پر ہی موت ہو گئی اور 38 افراد زخمی ہو گئے۔حادثے میں زخمی ہوئے 19 لوگوں کو جموں کے سرکاری میڈیکل کالج ہسپتال میں داخل کرایا گیا جبکہ دیگر زخمیوں کو سدربنی میں داخل کرایا گیا ہے۔

PunjabKesari
وہیں، مرنے والوں کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ پولیس و مقامی لوگ کھائی میں اتر کر زخمیوں کو بس سے نکالنے کا کام کر رہے ہیں،تمام زخمیوں کو سدربنی ہسپتال لے جایا جائے گا۔وہیں زخمیوں میں بھی کافی مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ سدربنی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد شدید زخمی مسافروں کو سرکاری میڈیکل کالج ریفر کیا جا سکتا ہے۔

PunjabKesari

 



Comments


Scroll to Top