Latest News

بلند شہر : تشدد کے دوران ہوئے نقصانات کی بھرپائی کیلئے مسلمانوں نے انتظامیہ کو سونپا 6 لاکھ روپے کا چیک

بلند شہر : تشدد کے دوران ہوئے نقصانات کی بھرپائی کیلئے مسلمانوں نے انتظامیہ کو سونپا 6 لاکھ روپے کا چیک

بلند شہر :  اترپردیش کے بلند شہر میں مسلم طبقہ کے لوگوں نے شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران بھڑکے تشدد میں سرکاری جائیداد کو ہوئے نقصان کے عوض میں ضلع انتظامیہ کو 6 لاکھ 27 ہزار روپے کا چیک سونپ پر عجیب مثال پیش کی ہے ۔ 
سینئر مسلم لیڈروں کی قیادت میں ایک وفد نے سنیچر کے روز ضلع افسر اور سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات کی اور انہیں 6 لاکھ 27 ہزار 500 روپے کا چیک سونپا ۔ اس موقع پر انہوں نے ضلع اور پولیس انتظامیہ کے افسران اور  پولیس جوانوں کو گلاب کے پھول بھی پیش کئے اور قانونی صورتحال کی جلد بحالی کیلئے مبارکباد دی ۔ 
غور طلب ہے کہ گذشتہ 20 دسمبر کو جمعہ کی نماز کے بعد ہوئے تشدد میں سرکاری جائیداد کے نقصان کا جائزہ ضلع انتظامیہ نے کیا تھا ۔ جس میں 6 لاکھ 27 ہزار 500 روپے کا نقصان بتایا تھا ۔ تشدد میں پولیس کی ایک جیپ سمیت جل کر راکھ ہوگئی تھی ۔ ضلع اور پولیس انتظامیہ نے اسے مسلم طبقہ کی اچھی پہل بتاتے ہوئے استقبال کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں امن چیک بنا ہوا ہے ۔ 
 



Comments


Scroll to Top