ممبئی: بالی وڈ کے ہی مین دھرمیندر کے انتقال کی خبر نے فلم دنیا اور ان کے چاہنے والوں کو گہرے غم میں ڈال دیا ہے۔ آج صبح ان کے گھر کے باہر ایمبولینس دیکھی گئی اور اس کے بعد پورے علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی گئی۔ ان کے انتقال کی تصدیق ہوتے ہی مشہور شخصیات اور قریبی دوست اداکار کے گھر پہنچ کر آخری دیدار کرنے لگے۔ ہیما مالنی بھی اس موقع پر سفید ساڑی میں سوگ کا اظہار کرتی ہوئی نظر آئیں۔ اداکار امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کے ساتھ عامر خان بھی ممبئی کے وِلے پارلے پون ہنس شمشان گھاٹ پہنچے۔
پھیلی افواہوں پر ایشا کا سخت ردعمل
کچھ دن پہلے دھرمیندر کی صحت کو لے کر افواہیں تیز ہو گئی تھیں۔ ان کے انتقال کی جھوٹی خبروں پر بیٹی ایشا دیول نے ناراضگی ظاہر کی تھی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا تھا، میڈیا غلط خبریں پھیلانے میں مصروف ہے۔ پاپا صحت مند ہیں اور بہتر ہو رہے ہیں۔ براہِ کرم ہماری نجی زندگی کا احترام کریں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔.
#WATCH | Maharashtra: Actors Amitabh Bachchan and Abhishek Bachchan arrive at Vile Parle Crematorium in Mumbai. An official statement on veteran actor Dharmendra's health is awaited. pic.twitter.com/JIXuoWvq5L
— ANI (@ANI) November 24, 2025
پہلے بھی ہو چکی تھیں افواہیں
دھرمیندر کو 10 نومبر کو بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس وقت ان کی سنگین حالت کو لے کر کئی افواہیں پھیل گئی تھیں۔ تاہم ایشا دیول اور ہیما مالنی نے مل کر ان افواہوں کو فوراً خارج کر دیا تھا۔
آخری رسومات کی تیاری
دھرمیندر کا جسد خاکی آج ممبئی کے پون ہنس شمشان گھاٹ لے جایا گیا۔ پورے خاندان نے ایمبولینس میں ان کا جسد خاکی لے کر شمشان گھاٹ کی طرف روانہ کیا۔ ان کی آخری رسومات میں بالی وڈ کی کئی بڑی ہستیاں موجود رہیں ۔
باولی وڈ اور چاہنے والوں میں غم کی لہر
دھرمیندر کے انتقال کی خبر سنتے ہی ان کے چاہنے والے اور انڈسٹری کے لوگ غمگین ہو گئے۔ ان کے پرستار اور فین سوشل میڈیا پر انہیں یاد کر رہے ہیں اور خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
بتادیں کہ بالی وڈ میں ' ہی مین ' کے نام سے مشہور اداکار دھرمیندر 8 دسمبر 1935 کو پنجاب میںپیدا ہوئے تھے ۔ ان کا فلمی کیریئر 6 دہائی سے زیادہ کا رہا ہے ۔، جس میں انہوں نے بہت یادگار فلمیں دی ہیں ۔انہو ںنے 1960 میں بالی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا ۔ ان کی پہلی فلم ' دل بھی تیرا ، ہم بھی تیرے ' تھی ۔ ان کو 2012 میں پدم وبھوشن سے نوازا گیا تھا ۔ 2004 میں وہ بیکانیر سے رکن پارلیمنٹ بھی رہ چکے ہیں ۔ ان کے انتقال سے پورے بالی وڈ انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے ۔