National News

ساکشی مہاراج کا دعویٰ: ایودھیا میں 6 دسمبر سے شروع ہوگی رام مندر کی تعمیر

ساکشی مہاراج کا دعویٰ: ایودھیا میں 6 دسمبر سے شروع ہوگی رام مندر کی تعمیر

بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے رکن  پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم کورٹ سے رام مندر کے حق میں فیصلہ آئے گا اور 6 دسمبر سے رام مندر کی تعمیر شروع ہو جائے گی۔رام مندر تحریک میں حصہ لے چکے ساکشی مہاراج کا کہنا ہے کہ میرے لئے خاص طور یہ بہت  باعث مسرت ہے ۔یوں تو سارا ملک، ساری دنیا اور خود  بھگوان رام انتظار میں ہے کہ فیصلہ آئے اور میری جائے  پیدائش  پر خوبصورت مندر بنے۔
ساکشی مہاراج نے کہاکہ ' میں تو رام مندر- رام کی جائے پیدائش کو لے کر سیاست میں آیا تھا۔اب ایک ماہ کے اندر ہی فیصلہ آنے والا ہے تو میرا دل کہتا ہے کہ ' بھگوان  گھٹ-گھٹ واسی 'ہیں۔اچھی بات ہے کہ ہندؤوں کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی بھی ایک بہت بڑی جماعت  ایودھیا میں رام مندر کے حق میں ہے'۔

PunjabKesari
ساکشی مہاراج نے کہا کہ شیعہ وقف بورڈ نے تو مکمل طور پر حمایت کر دی ہے، تو میں اس موقع پر سپریم کورٹ کے فیصلہ آنے سے پہلے مسلم بھائیوں کا بھی شکریہ ادا کروں گا، جنہوں نے رام کا احترام کیا ہے ہندؤوں کے جذبات کا احترام کرنے کی کوشش کی ہے۔ 
 وزیراعظم مودی اور امت شاہ کو جائے گا اس کا سہرا
 ساکشی مہاراج نے آگے کہا کہ ' جس طرح دفعہ 370،35 اے مودی جی نے ختم کر دی اسی طرح یہ بھی ایک سنگ میل ثابت ہونے والا ہے۔سپریم کورٹ کو تو اس کاکریڈٹ جائے گا  ہی اور مسلمانوں کو بھی جائے گا، جنہوں نے حمایت کی ہے۔مودی جی اور امت شاہ کو اس کا کریڈٹ جانا چاہئے جن کے دور میں ایسا خوشگوار ماحول بنا۔ جیسے کشمیر سے 370 ہٹانے کے بعد ایک پتہ تک نہیں ہلا، ہمیں یقین ہے کہ مودی جی کی قیادت والی حکومت میں وزیر داخلہ امت شاہ کے عہد میں جو بھی فیصلہ آئے گا تو ہندو اور مسلمان مل کر کے ایودھیا میں 6 دسمبر سے خوبصورت مندر تعمیر کریں گے۔

PunjabKesari
ساکشی مہاراج کا کہنا ہے کہ ضمیر یہی کہتا ہے، جو حقا ئق پیش کئے گئے، دونوں فریق  کو سنا گیا ہے اور مسلمانوں نے بھی بڑھ چڑھ کے شری رام کا احترام کرنے کی کوشش کی ہے۔اس کی بنیاد پر میں کہہ سکتا ہوں کہ فیصلہ رام کے حق میں آئے گا۔



Comments


Scroll to Top