Latest News

جہاں ہندؤوں کی آبادی کم وہاں ان کوخطرہ  زیادہ ، بنگلہ دیشی اور پاکستانی مسلمان شیطان ہیں:بھاجپا لیڈر

جہاں ہندؤوں کی آبادی کم وہاں ان کوخطرہ  زیادہ ، بنگلہ دیشی اور پاکستانی مسلمان شیطان ہیں:بھاجپا لیڈر

بلیا: اترپردیش کے بیریا اسمبلی سے بی جے پی ممبر اسمبلی سریندر سنگھ نے ایک بار پھر متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بتایا کہ پاکستانی مسلمان شیطان، دہشت گرد ہیں۔وہیں ممبر اسمبلی نے ہندؤوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جہاں پر ہندؤوں کی آبادی کم ہے وہاں پر ان کے لئے خطرہ ہے۔ ہندو سماج کو اور ہندوتو کو اگر مضبوط  رکھنا ہے تو ہندوتو کے پرچم  مضبوط ر کھنا ضروری ہے۔ ہندوستان کی ریاست کیرالہ میں ہندو کم ہے آپ دیکھئے وہاں پر ہندوں کی حالت، جموں کشمیر سے ہزاروں لوگ بھگا دئیے گئے ہیں۔
ممبر اسمبلی سریندر سنگھ نے بتایا بنگال کی زمین سے ممتا بنرجی کے کٹھور دل کی وجہ سے سینکڑوں لوگ مار دیئے گئے ہیں۔کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔جب تک آبادی کنٹرول قانون نہیں بنتا ہے۔اس وقت تک ہندو سماج کو بھی اپنی تعداد میں کہیں سے بھی کمزوری آنے نہیں دینی چاہئے۔ 
وہیں بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی طرف سی اے اے  نہ لاگو کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ممتا بنگلہ دیشی اور پاکستانی کے ساتھ کھڑی ہیں،جو دہشت گرد ہیں۔  سریندر سنگھ نے کہا کہ بنگلہ دیش، پاکستان سے آئے تمام مسلمان شیطان ہیں۔ انہوں نے کہا اگر انہیں  ہندوستان میں رہنے کے لئے پناہ ملتی ہے تو ہندوستان کی  ہر گلیوں میں جموں کشمیر جیسے پتھر باز پیدا ہو جائیں گے۔
 



Comments


Scroll to Top