National News

بھاجپا لیڈر کا اعظم خان پر حملہ ،کہا- یونیورسٹی کا نام جوہر نہیں  زہر رکھ دینا چاہئے

بھاجپا لیڈر کا اعظم خان پر حملہ ،کہا- یونیورسٹی کا نام جوہر نہیں  زہر رکھ دینا چاہئے

اپنے بیانا ت کو لیکر ہمیشہ سرخیوں میں رہنے والے بلیا کے بیریا ودھان سبھا علاقے سے بھاجپا  ممبر اسمبلی  سریندر سنگھ نے اعظم خان پر حملہ بولا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جوہر یونیورسٹی کا نام زہر یونیورسٹی رکھ دینا چاہئے ، کیونکہ یہاں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے والے لوگ پیدا کئے جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے اس کانام جوہر جیسی کسی عظیم شخصیت سے جوڑنا مناسب نہیں۔
بھاجپا ممبر اسمبلی یہیں نہیں رکے ، انہوںنے آگے کہا کہ دنیا میں وہی ملک کامیاب ہے جہاں ہندو وادی لوگ زیادہ ہیں اور جہاں مسلم اور عیسائی سوچ کے  لوگ زیادہ ہیں ، وہاں پر بھارت کی تہذیب وتمدن کمزور ہے۔ اتنا ہی نہیں انہوںبھاجپا لیڈر سریندر سنگھ نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو بھگوان کا دوت بتاتے ہوئے کہا کہ ' جب پریشانی آئی ہے تو بھارت کی حفاظت پربھگوان کرتاہے اور ہو سکتا ہے بھگوان نے ہی مودی اور یوگی کو بھیجا ہو۔
بتادیں کہ سپا نیتا اعظم خان کی مصیبتیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ پارلیمنٹ میں اپنے متنازعہ بیان کو لیکر اپوزیشن کی تنقید جھیل رہے اعظم خان یوپی حکومت کے نشانے پر ہیں  ۔یوپی حکومت نے  ان کو زمین مافیا بھی اعلان کر دیا ہے ۔ اب اعظم خان کی جوہر یونیورسٹی کو پولیس نے نوٹس جاری کیا ہے ۔ پولیس نے ان سے زمینی ریکارڈ مانگا ہے۔ اعظم خان پر الزام ہے کہ انہوںنے  یونیورسٹی بنانے کی آڑ میں کئی کسانوں کی زمینیں ہڑپی ہیں۔  
 



Comments


Scroll to Top