Latest News

بپاشا باسو 45  برس کی ہوئیں، سات جنوری سالگرہ کے موقع پر

بپاشا باسو 45  برس کی ہوئیں، سات جنوری سالگرہ کے موقع پر

ممبئی: مشہور بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو آج 45 برس کی ہو گئیں بپاشا باسو  کی پیدائش  7 جنوری 1979 کو دہلی میں ہوئی - انہوں نے ابتدائی تعلیم کولکتہ سے حاصل کی جبکہ  اپنے ماڈلنگ کیرئیر کا آغاز 1996 میں کولکتہ سے ہی  کیا-  اپنے ماڈلنگ کیرئیر کے دوران ان کی ملاقات ارجن رامپال کی اہلیہ اور ماڈل مہر جسیا سے ہوئی انہوں نے انہیں گودریج سنتھول سپر ماڈل میں حصہ لینے کو کہا، اور بپاشا باسو اس کی فاتح بن گئیں۔
بپاشا باسو نے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز سال 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم اجنبی سے کیا۔ اس فلم میں وپاشا باسو کے مقابل اکشے کمار تھے۔ فلم میں وپاشا کے رول میں گرے شیڈ تھا۔</br>اس کے باوجود بپاشا نے اپنی زبردست اداکاری سے شائقین کو متاثر کیا۔ اس فلم کے لیے وپاشا کو فلم فیئر نے ڈیبیو ایوارڈ بھی دیا تھا۔
سال 2002 میں بپاشا باسو کو وکرم بھٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم راز میں کام کرنے کا موقع ملا۔ سنسنی سے بھرپور راز کو بھی شائقین نے بے حد پسند کیا اور بپاشا کو ان کی زبردست اداکاری کے لیے  انہیں  فلم فیئر  کے  بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لئے  نامزد کیا گیا۔
سال 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم جسم کو بپاشا باسو کے کیرئیر کی اہم فلموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس فلم میں بپاشا باسو نے ایک بار پھر منفی کردار نبھایا۔ جسم میں بپاشا باسو کے مدمقابل جان ابراہم تھے۔ بپاشا اور جان کی جوڑی  کو شائقین نے کافی پسند کیا۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد بپاشا اور جان کی جوڑی نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کرکے شائقین کو محظوظ کیا۔
بپاشا باسو نے اپنے فلمی کیرئیر میں اب تک تقریباً 55 فلموں میں کام کیا ہے۔ہندی فلموں کے علاوہ بپاشا نے تامل، تیلگو اور بنگالی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ بپاشا نے سال 2016 میں کرن سنگھ گروور سے شادی کی تھی۔</br> بپاشا ان دنوں فلموں میں سرگرم نہیں ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top