National News

غزہ کے کچھ فلسطینیوں کو بطور پناہ گزین قبول کرنے پر غور کر رہے بائیڈن

غزہ کے کچھ فلسطینیوں کو بطور پناہ گزین قبول کرنے پر غور کر رہے بائیڈن

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ امریکہ میں مقیم فلسطینیوں کی مدد پر بات کر رہی ہے جو جنگ زدہ علاقے سے اپنے خاندانوں کو یہاں لانا چاہتے ہیں۔ وائٹ ہاوس کی پریس سکریٹری کرائن جین پیئر نے بدھ کے روز کہاہم ان فلسطینیوں کو مزید مدد فراہم کرنے کے لیے پالیسی تجاویز کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں جو امریکی شہریوں کے خاندان کے افراد ہیں اور امریکہ آنا چاہتے ہیں۔

جین پیئر نے کہا کہ بات چیت کی جا رہی ہے لیکن فی الحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیا قدم ان لوگوں کی مدد کرے گا جو قانونی طور پر مستقل رہائشی ہیں یا امریکی شہری ہیں اور جن کے اہل خانہ وہاں موجود ہیں۔ اس وقت کسی کے لیے بھی غزہ کی پٹی سے نکلنا مشکل ہے کیونکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ جاری ہے اور مقامی صحت کے حکام کے مطابق اس جنگ میں اب تک 34 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے تقریباً دو تہائی بچے اور خواتین ہیں۔ .
اس اقدام پر بات چیت ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل جنوبی غزہ کے شہر رفح میں ایک بڑا فوجی آپریشن شروع کرے گا جب کہ بائیڈن انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ یہ کارروائی تباہ کن ثابت ہوگی۔
 



Comments


Scroll to Top