بھوپال: بھوپال سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ ٹھاکر کو ایک دھمکی بھرا خط ملا ہے۔ اردو میں لکھے خط میں پاؤ ڈر بھی ملا ہے۔اکتوبر میں بھیجے گئے اس خط کو پیر کی رات کو کھولا گیا تو اس میں سلور کلر کے پاڈر کا پیکٹ اور اردو میں لکھا ہوا ایک کاغذ ملا۔فی الحال پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مشتبہ خط کو چیک کرنے کے لئے فورینسک جانچ ( ایف ایس ایل )کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ ایف ایس ایل کی ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔

سادھوی پرگیہ نے بتایا کہ جو خط آیا ہے، اس میں وزیر اعظم مودی، امت شاہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی تصاویر کے آگے کراس لگایا ہوا اور باقاعدہ ڈائریکشن بھی دی گئی ہیں کہ کون کون حملہ کرے گ۔ پرگیہ کی شکایت پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف دفعہ 326 اور 506 کے تحت کیس درج کیا ہے۔

معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے خط کو قبضے میں لے کر ایف ایس ایل ٹیم کو بلایا۔ٹیم نے پاؤڈر اور اردو میں لکھے گئے خط کو قبضہ کر تحقیقات کے لئے بھیج دیا ہے۔مشتبہ خط ملنے کے بعد سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ یہ خط کسی دہشت گرد ہو سکتا ہے لیکن میں ایسے واقعات سے ڈرنے والی نہیں ہوں۔انہوں نے بتایا کہ مجھے پہلے بھی اس طرح کے خط ملے ہیں اور پولیس کو اس کے بارے میں بتایا گیا تھا، لیکن انہوں نے کبھی کوئی کارروائی نہیں کی۔یہ ملک کے دشمنوں کی ایک بڑی سازش ہے
