سونی پت : دنیا کے نمبر ون پہلوان بجرنگ پونیا ٹوکیو اولمپک کے بعد شادی کے بندھن میں بندھن جائیں گے ۔ بجرنگ کی شادی سنگیتا فوگاٹ سے ہوگی ۔ سنگیتا مہاویر فوگاٹ کی سب سے چھوٹی بیٹی ہے ۔ مہاویر فوگاٹ کل بجرنگ کے ساتھ رشتہ طے کریں گے ۔ اس کی جانکاری بجرنگ کے بھائی ہریندر نے دی ہے ۔

پہلوان بجرنگ پونیا اور سنگیتا فوگاٹ اپنی پہلوانی کیلئے پورے ملک میں مشہور ہیں لیکن اب دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں ۔ بتا دیں کہ فوگاٹ پریوار میں پہلے گیتا فوگاٹ اور پون کمار ، ساکشی ملک - ستیہ ورت قادیان اور ونیش فوگاٹ - سومویر راٹھی یہ ریسلنگ ورلڈ کی مشہور جوڑیاں ہیں ۔