Latest News

بابری مسجد ایکشن کمیٹی کا سپریم کورٹ سے مطالبہ، مسجد کے باقیات ہمیں سونپے جائیں

بابری مسجد ایکشن کمیٹی کا سپریم کورٹ  سے مطالبہ، مسجد کے باقیات ہمیں سونپے جائیں

بابری مسجد ایکشن کمیٹی نے آج جمعرات کو سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر بابری مسجد کے باقیات کمیٹی کو دینے کا مطالبہ کیا ہے۔بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر ظفریاب جیلانی نے کہاہے کہ وہ بابری مسجد کے ملبے کی حرمت کے پیش نظر سپریم کورٹ سے درخواست کریں گے کہ مسجد کا ملبہ ہمیں دیدیا جائے جس سے اس کی بے حرمتی نہ ہو۔

بابری ایکشن کمیٹی سے منسلک ذرائع کا کہنا ہے کہ بابری مسجد کا حصہ اب بھی وہاں موجود ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایودھیا رام جنم بھومی معاملے کی سماعت کے دوران کبھی اس بات کا ذکر نہیں کیا گیا کہ آخر مسجد کے باقیات کا کیا ہوگا۔ اس لئے  جب باقیات کو ہٹایا جائے تو باقیات  ان کے حوالے کر دئیے جائیں۔
بابری ایکشن کمیٹی ایودھیا رام جنم بھومی معاملے میںکیوریٹو عرضی بھی سپریم کورٹ میں داخل کرنے جا رہی ہے۔کیوریٹو درخواست کے ساتھ ایک عرضی لگائی جائے گی، جس میں بابری مسجد کے باقیات سونپنے کی مانگ بھی کی جائے گی۔اس سے پہلے 2 دسمبر کو ایودھیا رام جنم بھومی تنازعہ معاملے میں سپریم کورٹ میں پہلی نظر ثانی پٹیشن داخل کی گئی تھی۔فریق ایم صدیقی نے عدالت میں 217 صفحات کی نظر ثانی درخواست داخل کی۔صدیقی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ آئین کی پیٹھ کے حکم پر روک لگائی جائے، جو کورٹ نے متنازعہ زمین کو رام مندر کے حق دیا تھا۔



Comments


Scroll to Top