National News

آسٹریلیا کے وزیر اعظم البانی نے گھریلو تشدد کو قومی بحران بتایا، کہا - خواتین سے صرف ہمدردی رکھنا ہی کافی نہیں

آسٹریلیا کے وزیر اعظم البانی نے گھریلو تشدد کو قومی بحران بتایا، کہا - خواتین سے صرف ہمدردی رکھنا ہی کافی نہیں

سڈنی: خواتین کے ساتھ تشدد کے خلاف ملک بھر میں ہزاروں افراد کے مظاہرے کے بعد آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے پیر کو گھریلو تشدد کو ایک قومی بحران قرار دیا۔اتوار کو آسٹریلیا کے کئی شہروں میں ہزاروں افراد نے مظاہرے کیے تاکہ اس سال صنفی بنیاد پر تشدد کی وجہ سے مبینہ طور پر 27 خواتین کی ہلاکت کی طرف توجہ مبذول کرائی جا سکے۔ البانی نے پیر کے روز کہا کہ ریلیاں آسٹریلوی حکومت کے تمام سطحوں سے صنفی بنیاد پر تشدد کو روکنے کے لیے مزید کام کرنے کا مطالبہ کرتی ہیں۔
یہ بہت واضح ہے کہ ہمیں مزید کارروائی کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے نائن نیٹ ورک ٹیلی ویژن کو بتایا۔ صرف ہمدردی رکھنا کافی نہیں ہے۔ یہ حقیقت کہ ہر چار دن میں اوسطاً ایک عورت اپنے ساتھی کے ہاتھوں ماری جاتی ہے یہ ایک قومی بحران ہے۔ البانی نے کہا کہ وہ بدھ کو آسٹریلوی رہنماو¿ں سے ملاقات کریں گے تاکہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مربوط کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
 



Comments


Scroll to Top