واشنگٹن: امریکہ میں کینٹکی کے لوئس ویل میں ہوائی اڈے سے اڑان بھرتے وقت ایک بڑے مال بردار طیارے کے حادثہ کا شکار ہونے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے اور 11 دیگر زخمی ہو گئے۔ کینٹکی کے گورنر اینڈی بشیئر نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
وفاقی ہوابازی انتظامیہ نے کہا کہ حادثہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا جب طیارہ لوئس ویل کے محمد علی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ہونولولو کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔ واقعے سے منسلک بتائی جانے والی ایک ویڈیو میں طیارے کے بائیں جانب آگ کے شعلے اور گھنا دھواں دکھائی دے رہا ہے۔ اس دوران طیارہ زمین سے کچھ اوپر اٹھتا ہے اور پھر حادثہ کا شکار ہو کر گر جاتا ہے۔