Latest News

آسام میں کیب پر بوال :مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم ،  گاڑیوں پر  کی پتھر بازی

آسام میں کیب پر بوال :مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم ،  گاڑیوں پر  کی پتھر بازی

گوہاٹی: پارلیمنٹ میں پیر کے روز پاس کئے گئے شہریت ترمیمی بل (سی اے بی) کے خلاف نارتھ ایسٹ سٹوڈنٹ یونین(این ای ایس او)کے بند کے اعلان سے آسام میں معمولات زندگی بیحد متاثر ہوئی ہے اور کئی سیاسی پارٹیوں اور تنظیموں نے بند کی حمایت کی ہے۔

PunjabKesari
مظاہرین نے بل کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائروں کو آگ کے حوالے کرکے قومی شاہراہ کو بند کردیا ہے۔مظاہرین ریلوے ٹریک پر بھی احتجاج کررہے ہیں جس کی وجہ سے ریلوے ٹریفک بھی متاثر ہوا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دکان ، بازار اور کاروباری ادارے اس دوران بند رہے ۔ اس کے علاوہ تعلیمی اور مالی ادارے بھی پورے دن کیلئے بند ہیں ۔ گواہاٹی کے مختلف علاقوں میں بڑے جلوس نکالے گئے ۔ مظاہرین نے بند کے دوران کئی گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچایا ہے اور کئی جگہوں پر پولیس اور سلامتی دستوں کے ساتھ جھڑپوں کی خبریں بھی ہیں۔

https://twitter.com/visually_kei/status/1204332336302608386
واضح رہے کہ پیر کے لوک سبھا میں سی اے بی بل کے پاس ہونے بعد سے شمال مشرق کی کئی ریاستوں میں اس بل کی مخالفت کی جارہی ہے۔اس بل کو بدھ کو راجیہ سبھا میں پیش کیا جائیگا۔



Comments


Scroll to Top