Latest News

بپن راوت کے بیان پر اویسی کا رد عمل،سمجھایا قیادت کا مطلب، جانیں پورا معاملہ

بپن راوت کے بیان پر اویسی کا رد عمل،سمجھایا قیادت کا مطلب، جانیں پورا معاملہ

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین(اے آئی ایم آئی ایم )کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی اور کانگرس کے سینئرلیڈر دگ وجے سنگھ نے آرمی چیف بپن راوت کی جانب سے دیئے گئے قیادت کے بیان پراعتراض جتایاہے۔ راوت نے ایک پروگرام میں کہا تھا کہ ہجوم کو ہنگامہ آرائی پر اکسانے کو قیادت نہیں کہا جاسکتاہے۔اسدالدین اویسی نے کہا کہ قیادت کا یہ بھی مطلب ہے کہ لوگ اپنے عہدے کے دائرے سے باہرنہ نکلیں۔ یہ شہریوں کی برتری خیال کو سمجھنے اور اس ادارے کی سالمیت کے تحفظ کے بارے میں ہے جس کی آپ قیادت کرتے ہیں۔

https://twitter.com/ANI/status/1210125577211895815
اسدالدین اویسی اور دگ وجے سنگھ نے آرمی چیف بپن راوت کو اس بیان کے لئے مشورہ دیا ہے۔ دگ وجے سنگھ نے کہا ، 'میں جنرل صاحب کے الفاظ سے متفق ہوں۔ لیکن رہنما وہ نہیں ہیں جو اپنے پیروکاروں کو فرقہ وارانہ تشدد کے قتل عام میں ملوث ہونے کی اجازت دیتے ہیں۔ کیا آپ مجھ سے اتفاق کرتے ہیں؟ جنرل صاحب

https://twitter.com/digvijaya_28/status/1210096682081214466
 بپن راوت نے کہا تھاکہ قائدین وہ نہیں ہیں جو لوگوں کوغلط سمت میں لے جاتے ہیں۔ جیسا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ مظاہرے میں کالج اور یونیورسٹی کے طلبا کی ایک بڑی تعداد شریک ہے۔ یہ سب تشدد کا مرتکب ہو رہے ہیں۔ وہ سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ یہ قیادت نہیں ہے۔



Comments


Scroll to Top