National News

سادھوی پرگیہ کے بیان پر بولے اویسی- پارلیمنٹ میں ہورہی گوڈسے گری

سادھوی پرگیہ کے بیان پر بولے اویسی- پارلیمنٹ میں ہورہی گوڈسے گری

نئی دہلی:لوک سبھا میں بی جے پی کے رہنما سادھوی پرگیہ کے ناتھو رام گوڈسے کو' محب وطن'بیان پر ہنگامہ جاری ہے۔ اس معاملے میں آل انڈیا مجلس اتحا دالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم )کے رہنما اسد الدین اویسی نے پرگیہ سنگھ ٹھاکر پر  نشانہ لگایا ہے۔

https://twitter.com/ANI/status/1199928888509337600?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1199928888509337600&ref_url=https%3A%2F%2Fkhabar.ndtv.com%2Fnews%2Findia%2Fpragya-godse-row-asaduddin-owaisi-attack-on-bjp-over-pragya-statement-2139987
 انہوں نے کہا کہ انہوں نے پہلی بار کوئی ایسا بیان نہیں دیا ہے۔نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب انہوں نے ایسا کہا ہے۔ ان بیانات سے لگتا ہے کہ وہ مہاتما گاندھی کی دشمن اور ان کے قاتل کی حامی ہے۔
 اسد الدین اویسی کا الزام ہے کہ رہنما پرگیہ ٹھاکر نے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔گوڈسے کی ستائش قوانین 349، 352 کی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  پارلیمنٹ میں گوڈسے گری ہو رہی ہے۔

PunjabKesari
بتادیں کہ بدھ کو لوک سبھا میں اس وقت ہنگامہ ہو گیا جب  ایس پی جی  ترمیمی بل پر بحث کے دوران  ڈی ایم کے رہنما اے راجا  ناتھورام گوڈسے کے ایک بیان کا حوالہ دے رہے تھے کہ اس نے مہاتما گاندھی کو کیوں مارا تو سادھوی پرگیہ نے انہیں ٹوک دیا۔سادھوی پرگیہ ٹھاکر نے کہا کہ آپ  ایک محب وطن کی مثال نہیں دے سکتے۔ تاہم، بعد میں پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے بیان کو لوک سبھا کے ریکارڈ سے ہٹا دیا گیا۔



Comments


Scroll to Top