Latest News

نرتیہ گوپال  داس کو رام مندر ٹرسٹ کا صدربنانے پر اویسی کا طنز، بابری مسجد گرانے کے ملزم کو ملا انعام، یہ ہے نیو انڈیا

نرتیہ گوپال  داس کو رام مندر ٹرسٹ کا صدربنانے پر اویسی کا طنز، بابری مسجد گرانے کے ملزم کو ملا انعام، یہ ہے نیو انڈیا

نیشنل ڈیسک :مہنت نرتیہ گوپال داس کو شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کا صدر بنائے جانے کی مخالفت شروع ہو گئی ہے ۔آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین( اے آئی ایم آئی ایم) چیف اسد الدین اویسی نے طنز کستے ہوئے کہا کہ نیو انڈیا میں خوش آمدید، جہاں مجرمانہ کارروائیاںانجام دینے والوں کونوازا جاتا ہے۔ 

PunjabKesari
اسد الدین اویسی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے انہدام کو ملک کے لئے  شرم کی بات  بتایا تھا،رام مندر معاملے میں سپریم کورٹ نے ایک ٹرسٹ بنانے کا حکم دیا، جس کا قیام حکومت نے کیا۔اس ٹرسٹ کا صدر ایک ایسے شخص کو بنایا گیا ہے، جس پر بابری مسجد کو گرانے کا الزام ہے۔


اس دوران رام جنم بھومی تیرتھ چھیترٹرسٹ کے صدر مہنت نرتیہ گوپال داس نے کہا کہ خوبصورت رام مندر کی تعمیر کی جا رہی ہے اور اس کی تعمیر میں اگر اور بھی زمین کی ضرورت ہو گی، تو اور زمین لی جا سکتی ہے۔ اس کے لئے اتر پردیش کی حکومت کو خط لکھا جائے گا۔ مہنت گوپال داس نے کہا کہ رام جنم بھومی سے تحریک سے  جڑے ہوئے تمام مہاتماؤں نے انہیں رام مندر ٹرسٹ کا صدر بنایا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top